حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا انصاف حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا انصاف حضرت سعید بن مسیب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ایک مسلمان اور یہودی اپنے جھگڑے کا فیصلہ کروانے حضرت عمر کے پاس آئے۔تو آپ نے دیکھا کہ یہودی حق پر ہے تو آپ نے ان کے حق میں فیصلہ کر دیا۔ اس پر یہودی نے کہا اللہ کی قسم آپ نے حق پر فیصلہ کیا اس پر حضرت عمر نے اس ہلکا سا کوڑا مارا اور فرمایا کا تُجھ کیسا معلوم ہوا ؟؟ اس یہودی نے کہا اللہ کی قسم ہمیں تورات میں لکھا ہوا ملتا ہے کہ جو قاضی حق پر فیصلہ کرتا ہے اس کے دائیں اور بائیں جانب فرشتے ہوتے ہیں جو اسا صحیح راستہ پر چلاتے ہیں اور اسے حق بات کا الحام کرتا ہیں جب تک وہ قاضی حق میں فیصلہ کرنے کا عزم رکھتا ہے جب وہ یہ عزم چھوڑ دیتا ہے تو وہ دونوں فرشتے اسے چھوڑ کر آسمان پر چڑھ جاتے ہیں۔۔۔