Imam Shaafi Ki Zahanat
امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کی ذہانت
امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کی ذہانت
ایک آدمی آیا اور سوئے ہوئے لوگوں کو دیکھنے لگا امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے جوان شاگرد ربیع مزنی سے فرمایا جاؤ اس کو کہہ دے کہ وہ اپنے کالے کانی آنکھ والی غلام کو تلاش کر رہا ہے جو بھاگ گیا ہے۔
ربیع کھڑے ہوئے اور جا کر کہہ دیا کہ آدمی نے کہا واقعی صحیح ہے۔
اس کے بعد آدمی امام شافعی کے پاس آیا اور کہا میر غلام کہاں ہے آپ نے فرمایا جیل میں جا کر تلاش کرو وہاں ہے آدمی گیا اور اپنی غلام کو واقعی جیل میں پایا تو امام شافعی کے شاگرد نے عرض کیا اس کی وضاحت کریں آپ نے تو ہمیں حیرت میں ڈال دیا آپ کو یہ علم کیسے ہوا ؟
آپ نے فرمایا کہ میں نے اس کو دیکھا مسجد کے دروازے سے داخل ہوا اور سونے والوں کے گرد چکر کاٹنے لگا میں نے کہا کہ یہ بھاگنے والوں کو تلاش کر رہے ہے جب دیکھا یہ سیاہ آدمی کے قریب ہوتا ہے اور سفید سے لاپرواہی کرتا ہے تو میں نے کہا کہ وہ سیاہ غلام ہے جو بھاگ گیا ہے اور جب میں نے یہ دیکھا کہ وہ بائیں آنکھ کو غور سے دیکھتا ہے تو میں سمجھ گیا کہ اس کی آنکھ میں کوئی مرض لاحق ہے۔
پھر ہم نے آپ سے سوال کیا آپ کو اس کے جیل میں ہونے کا علم کیسے ہوا ؟
فرمایا غلاموں کے بارے میں کہ غلام لوگ بھوکے ہوتے ہیں تو چوری کرتے ہیں سیر ہو جاتے ہیں تو صحبت کرتے ہیں اس بات سے میں نے یہ بات نکالی کہ ان دونوں میں سے کوئی بات تو ضرور ہوگی اور ہر ایک جرم ہے جس کی سزا جیل ہے تو تم نے بھی آنکھوں سے دیکھ لیا ایسا ہی ہے۔۔۔

Comments
Post a Comment