دل دہلا دینے والا واقعہ
دل دہلا دینے والا واقعہ
دل دہلا دینے والا واقعہ
ایک ب بڑا امیر آدمی تھا اس پر نزع کی حالت طاری ہو گئی جس سے کوئی بچ نہ سکا،جب اس کی وفات کا وقت آیات تو اس کی اولاد اکٹھی ہوکر اس کے سرہانے کھڑی ہوگی وہ آدمی انہیں نصیحتیں کرنے لگا کہ آپ تمام بھائی باہم محبت سے رہنا لڑائی جھگڑانہ کرنا۔ سب نے یقین دہانی کروائی کہ ہم آپس میں مل جل کر رہیں گے اور اس کی وصیت پر عمل کریں گے۔بیٹے باپ کی تجہیز و تکفین میں مصروف ہوگئے نماز جنازہ پڑھی اور قبرستان کی طرف چل پڑے۔
دفن کرنے اور قبرستان سے نکل آنے کے بعد ایک بیٹا اپنے بھائیوں سے کہنے لگا کہ کہ وہ باپ کی قبر میں دوبارہ داخل ہونا چاہتا ہے تاکہ اطمینان کر سکے کہ تدفین سہی ہوئی یا نہیں نیز وہ قبلہ رخ لٹایا گیا ہے یا نہیں انہوں نے اجازت دے دی اور یہ نوجوان باپ کی قبر میں اتر گیا یہ بیٹا پندرہ منٹ زیادہ دیر تک قبر میں رہا اور باہر نہ آیا تو اتنے میں بھائیوں کو پریشانی لگ گئی ان میں سے ایک قبر میں اتر کر دیکھا کہ وہاں کیا کر رہا ہے اچانک اس نے دیکھا کہ اس کا بھائی باپ کے پہلو میں مرا پڑا ہے یہ معاملہ اتنا عجیب نہیں لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ وہ اس حالت میں پایا گیا کہ اس نے باپ کا کفن اتار کر اس کا ہاتھ باہر نکالا ہوا تھا اور ایک مملوکہ عمارت پر اس کا انگوٹھا لگا رہا تھا جب اس مقصد کے لیے قبر میں اترا تو اس کے ایک جیب میں دوات اور دوسری میں معاہدہ کے کاغذات تھے اتر کر کفن کھولا اور انگلی کو پکڑا اسے اسٹیمپ پر پرکھا اور پھر کاغذات پر انگلی رکھی تاکہ جب باپ کی طرف سے فروخت کا چھوٹا پروانہ حاصل کر سکے اس سے پہلے کہ وہ قبر سے نکلتا لیکن موت کے فرشتے نے اسے اپنے باپ کے پہلو میں مال ڈالا۔۔۔

Thanks for upload
ReplyDelete