Urdu Story Badshah Aur Honahaar Talib E Ilm

 بادشاہ اور ہونہار طالب علم



بادشاہ اور ہونہار طالب


 ایک بادشاہ نے امتحان لینے کے لیے کئی سو لوگوں کو محل میں بلایا یا ان میں سے ایک طالب علم بھی تھا۔
 بادشاہ نے آنے والوں سے پوچھا کہ اس ٹینکی میںںکتنا پانی ہے؟؟؟
 کسی نے کہا 1000 پیالے کسی نے 500 بتائے جب طالب علم کی باری آئی تو اس سے یہی سوال کیا گیا تو اس نے بادشاہ سے کہا بادشاہ سلامت آپ کا سوال ہے جب تک سوال پورا نہیں ہوگا تو اس کا صحیح جواب نہیں دیا جا سکتا۔ بادشاہ نے پوچھا میرا سوال کس طرح پورا نہیں ؟ طالب علم نے کہا آپ نے یہ نہیں بتایا کہ جس پیالے کے ذریعے پیمائش کریں گے وہ پیالہ کتنا بڑا ہے؟فرض کریں اگر کوئی بہت بڑا پیالہ ہو اور اس ٹینکی جتنا بڑا ہو تو اس میں ایک پیالے کے برابر پانی ہوگا۔اگر وہ پیالہ اس ٹینکی کی آدھ کے برابر ہے تو پھر دو پیالے پانی ہوا۔اگر ایک چوتھائی کے برابر ہے تو چار پیالے اگر دسویں حصے کے برابر ہے تو دس پیالے ۔یوں جیسے جیسے پیالا چھوٹا ہوتا جائے گا تو اس حساب سے پانی کے پیالوں کی تعداد بڑھتی جائےگی طالب علم کی یہ بات سن کر بادشاہ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ دین کے علم سے انسان کی عقل زیادہ ہوتی ہے اس لیے تم بھی دین کا علم پڑھ کر اپنی عقل کو تیز کر سکتے ہو۔


Comments

Popular posts from this blog

حسد کا انجام

Romantic Ghazal

Parabola-Explained-A-to-Z