صبر کا نتیجہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ کسی گاؤں میں ایک آدمی کے پاس تین جانور گدھا کتا اور مرغ تھے۔ ایک دن ایک لومڑی آئی اور اس نے مرغ کو پکڑ کر کھا گئی۔ آدمی کے اہل خانہ بہت ہی غمگین ہو گئے لیکن وہ آدمی نیک تھا۔ اس نے کہا شاید اس میں ہمارے لئے بہتری ہو پھر اس کے بعد ایک بھیڑیا آیا اور اس نے گدھے کو چیر پھاڑ کر قتل کر دیا۔پھر اس آدمی نے کہا شاہد میں اللہ تعالی کی طرف سے ہمارے لئے بہتری ہوگی اس کے بعد کتا بھی مر گیا پس انہوں نے کہا شاید اللہ تعالی کی طرف سے اس میں ہمارے لیے کوئی بھلائی ہے ایک دن ایسا ہوا کہ جب صبح سویرے وہ آدمی اور اس کے اہل خانہ بیدار ہوئے انہوں نے دیکھا کہ ان کے آس پاس کے تمام پڑوسیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کی وجہ یہ تھی کہ ان کے پالتو جانوروں کی آوازوں سے بادشاہ کو تکلیف ہوتی تھی اس پر آدمی نے کہا ان تینوں جانوروں کی ہلاکت میں اللہ تعالی کی یہ حکمت تھی کہ ہم گرفتاری سے بچ گئے ہیں پس جو شخص اللہ تعالیٰ کے لطف و کرم کے اسرار کو سمجھتا ہے وہ اللہ تعالی کے ہر فعل پر راضی ہوتا ہے اللہ تعالی کے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے اس لیے ہر حال میں صبر شکر کرنا چاہیے۔۔۔
Comments
Post a Comment