Urdu Ghazal Ahmed Faraz Last Ghazal of Janaan Janaan
Best Urdu Ghazal By Ahmad Faraz
گلیوں میں کیسا شور تھا کیوں سی مقتل میں تھی
کیا وصف اس شاعر میں تھا کیا بات اس پاگل میں تھی
ایسا ستم کیا ھو گیا کہ راہرو تھا تھا کھو گیا
پھر زندگی کی شام تھی اور شام بھی جنگل میں تھی
کیا کیا ہوا چلتی رہی لو جلتی مگر جلتی رہی
کیا زور اس آندھی میں کیا تب اس مشعل میں تھی
شعلہ بہ دل آتش بجاں پھرتا رہا وہ بے آماں
ورنہ صبا زلفوں میں تھی گھٹا کاجل میں تھی
ترسی ہوئی آنکھوں میں کن کن ساحلوں کے خواب تھے
پر کشتی عمر رواں حالات کی دلدل میں تھی
خلقت نے آوازے کسے طعنے دیے فتوے جڑے
وہ سخت جاں ہنستا رہا گو خود کشی پل پل میں تھی
اپنی کشید جاں سے ہی پیتا رہا جیتا رہا
نشہ کہاں ساغرِ میں تھا مستی کہاں بوتل میں تھا
Comments
Post a Comment